گھر میں سرکہ اور شہد رکھنا سنت ہے۔
کچن مین سرکہ ، شہد، چھوہارے رہنے چاہیے۔
نبیذ تَمر ، نبیذ عِنب، اور شہد میں پانی ملا کر ، ناشتہ مسنون ہے۔
پکانے میں ہاتھوں کی صفائی کا اہتمام کرنا۔
بسم اللہ کا اہتمام کرنا۔
شیشہ کا اور لکڑی کا پیالہ استعمال کرنا۔
برتن بسم اللہ پڑھ کر ڈھانپ دینا۔
آگ سلگ رہی ہو یا جل رہی ہو تو بند کر دینا۔
سورہ واقعہ کا اہتمام کرنا تاکہ فقر وفاقہ سے محفوظ رہیں۔
ہر مقدار کھانے پر قناعت کرلینا یعنی جتنا اور جیسا کھانا مل جائے اس پر راضی رہنا اور اللہ کا فضل سمجھ کر کھا لینا۔
رات کے وقت بسم اللہ پڑھ کر کنڈی لگانا۔
حوالہ جات : علیکم بسنتی، اسوہ رسول اکرم
